وہاں نہ پھول کھلتے ہیں نہ ہی موسم بدلتے ہیں
وہاں تو کچھ نہیں ہوتا جہاں پر تم نہیں ہوتے
یہاں ویسے تو ہر سوغات آسانی سے ملتی ہے
پر میرا دل نہیں لگتا جہاں پر تم نہیں ہوتے
یہاں تو لوگ صدیوں کو بھی لمحوں میں بدلتے ہیں
میرا اک پل نہیں کٹتا جہاں پر تم نہیں ہوتے
سبب رونے کا وہ پوچھیں تو قاصد اتنا کہ دینا
مجھے ہنسنا نہیں آتا جہاں پر تم نہیں ہوتے