تم بن جییا ایسا ہے
زہر کے پینے جیسا ہے
تم سے بچھڑکر زندہ رہنا
ہم سے پوچھو کیسا ہے
تیرا ہنس کر باتیں کرنا
اجھلے بھول کے جیسا ہے
میرا تم کو تکتے رہنا
چاند کو دیکھنے جیسا ہے
ویرانی ہے دل میں اپنے
شہر تو اب بھی ویسا ہے
دیکھے ہیں کئی ہنستے چہرے
دل میں تو ہی بستا ہے
تم بن جینا ایسا ہے
زہر کے پینے جیسا ہے