میری زندگی کا ہر پل تجھی سے ہے وابستہ
تیری اُداسی دے بیقراری، توُ ہنسے تو دل ہے ہنستا
تیری گفتگو شیرینی مجھے عشق جنون بخشے
تیرا ہجر کرے پریشاں، تیرا قرب سکون بخشے
تجھے سوچوں تو مہک جاﺅں، تجھے دیکھوں تو بہک جاﺅں
تیرا نام لا کر ہونٹوں پر، میں یونہی چہک جاﺅں
تیرا احساس رہے تخیل میں، تنہائی ہو یا محفل
تیری محبتیں ہیں جاناں، ایسے مجھ میں شامل
تمھارا لمس ہے مجھکو بخشے، یہ زندگی سہانی
ہر صبح ہے تجھ سے روشن، ہر شام ہے جاودانی
تم ہمسفر ہو میرے ، پہچان ہو ہماری
بس کہے دیتے ہیں تم سے ،تم جان ہو ہماری
اے جان یہ محبت کبھی کم نہیں کرنا