تم جانتے ہو مجھے تم سے محبت ہے

Poet: Noor By: Noor, Oman Muscat

تم جانتے ہو مجھے تم سے محبت ہے
تو پھر مجھے تم کیوں تڑپاتے ہو

میں تم کو ہر روز مناتی ہوں
تو پھر تم کیوں روٹھ جاتے ہو

کیوں اثر نہیں کرتیں تم پر میری چاہتیں
کیوں نہیں برستی مجھ پر تیری عنائیتں

کہاں کمی رہ جاتی ہے میرے پیار میں
کہ تم مجھے ریزہ ریزہ بکھرتے ہو

کیوں نہیں کرتے تم میرا انتظار کبھی
کیوں نہیں مناتے اگر میں روٹھ جاؤں کبھی

میں خود ہی روٹھ کر مان جاتی ہوں
یہ سوچ کر تم مجھے مناتے کب ہو

Rate it:
Views: 891
20 May, 2011