تم جو ساتھ ہوتو کتناخوبصورت سفرہے
اک تیرےدم سے کتنا حسیں یہ منظر ہے
تیری چاہت کی گہرائی میں ایساڈوباہوں
اس دنیاو جہاں کی کوئی نہ خبر ہے
تم بھی اس میں غوطہ لگاکرتو دیکھو
میرے دل میں جوپیاربھراسمندرہے
اس کی باتوں میں مٹھاس نہیں ہوتی
صفائی نہ جن کے من کے اندر ہے
جس میں کسی کا بسیرانہیں ہے
وہ دل نہیں وہ تو ایک کھنڈرہے