Add Poetry

تم خفا کیوں ہو

Poet: Farrukh Izhar By: Farrukh Izhar, Karachi

میری جاں تم خفا كیوں ہو؟
تمہیں مجھ سے گلہ كیا ہے
اچانک بے رخی اتنی
بتاؤ تو ہوا كیا ہے

كسی نے تم سے كیا آخر
كہا ہے میرے بارے میں
كسی سے تم نے كیا آخر
سنا ہے میرے بارے میں

رہو بے شک خفا مجھ سے
مگر یہ بات سمجھا دو
مناؤں كب تک تم كو
مجھے اتنا تو بتلا دو
اگر اب ہوس كے تم سے
تو یہ احسان فرما دو
میری منزل محبت ہے
مجھے منزل پہ پہنچا دو

تمہاری آنكھ میں آنسو
مجھے اچھے نہیں لگتے
تمہارے نرم ہونٹوں پر
گلے اچھے نہیں لگتے

تمہارے مسكرانے سے
میرا دل مسكراتا ہے
تمہارے روٹھ جانے سے
میرا دل ٹوٹ جاتا ہے

میں اكثر سوچتا ہوں یہ
تم ہی كیوں دل میں بستی ہو
كوئی تو بات ہے تم میں
جو اتنی اچھی لگتی ہو

وفا كے رنگ میں، دیكھو
جفا اچھی نہیں ہوتی
كسی سے عشق میں اتنی
انا اچھی نہیں ہوتی

تمہیں جو بے سبب مجھ سے
خفا ہونے كی عادت ہے
یہ آغاز جدائی ہے
كہ انداز محبت ہے

نہیں ہے جب گلہ كوئی
تو اتنی برہمی پھر كیوں
اندھیرا ہی مقدر ہو
تو بكھرے روشنی پھر كیوں

چلو اب مان بھی جاؤ
بہت اب ہوچكی رنجش
كسی دن اور كرلینا
یہ پوری اپنی تم خواہش

فقط كہنے كی باتیں ہیں
نبھاتا كون ہے كس كو
چلو اب دیكھ لیتے ہیں
مناتا كون ہے كس كو

Rate it:
Views: 472
27 May, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets