تم سچے سے لگتے ہو

Poet: Dilkash Mariam By: Dilkash Mariam, chiniot

تم سچے سے لگتے ہو
مگر محبت سے ڈرتے ہو

اکثر کھوئے سے رہتے ہو
کیا بات سوچتے رہتے ہو

ہو نہ جاؤ راکھ تم
کیوں تنہا تنہا جلتے ہو

اک بات کہوں تم سے
میرے دل میں رہتے ہو

کیوں تکتے ہو چاند کو
کب رات کو سوتےہو

کتنی حیرت سی ہوتی ہے
مجھے دیکھ کر جب رکتے ہو

اچھا لگا یہ جان کر
تم یاد مجھکو کرتے ہو

پیار نہیں جب مجھ سے
کیوں پھر تم لڑتے ہو

کھو جاتی ہوں اسوقت
مجھ سے جب تم ملتے ہو

ہوائیں ٹھر جاتی ہیں
میرے ساتھ جب چلتے ہو

Rate it:
Views: 376
20 Mar, 2012