تم سے بات ہوئی
Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabadتم سے بات ہوئی
لوٹ گئی زندگی
ان گلیوں کی جانب
ان مکانوں کی جانب
جن کے نقشے اب
بدل گئے ہیں
جن کے نشاں اب
مٹ چکے ہیں
جہاں آرزوٴں نے جنم لیا تھا
تعبیروں سے بےپرواە
خوابوں نے جنم لیا تھا
جہاں ایک ہی چہرە کتاب تھا
عمر بھر کا نصاب تھا......
تمہاری نظروں سے
جب ٹکراتی تھیں نظریں
وە پل وە لمحہ
كتنا بے مثال تھا
دھڑکن رک جاتی تھی
زندگی ٹھہر جاتی تھی
اظہار_ تمنا کیلئے
الفاظ نہ ملتے تھے
دل مچلتا تھا
پر لب نہ ہلتے تھے
تمہارے کپڑوں کے
سبھی رنگ
یاد ہیں اب تک
اور
برش میں الجھے
سنہرے بال
میں اکثر چپکے سے
چھپا لیتا تھا
اب وقت بیت گیا ہے
تمارے بالوں کی رنگت
بھی بدل گئی ہے
مگر میں نے جو
سنبھال رکھے ہیں
وە بال اب بھی
"سنہرے ہیں"
میرے خوابوں کی طرح
جن کا تعبیروں سے
کوئی واسطہ نہیں
More Love / Romantic Poetry






