تم سے محبت کرنا ہے پاگل پن میرا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

تیرے پیار کا پیاسا ہے تن من میرا
تم سے محبت کرناہےپاگل پن میرا

اس میں تجھےاپنا عکس نظرآئےگا
میرا شفاف دل ہی ہے درپن میرا

عید کہ دن تم سےگلے ملا تھا
ابھی خوشبو سے معطر ہےبدن میرا

ہم دو پریمیوں کو یہ ملنے نہیں دیتا
میرا برا نصیب ہی ہےدشمن میرا

تیرے آنے سے ہی آئےگی بہار
تیرےبن سونا لگتا ہے چمن میرا

Rate it:
Views: 1122
28 Jan, 2014