تم سے وعدہ نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

تم سے وعدہ نہیں پر انتظار رہتا ہے
میری آنکھوں میں سدا انتظار رہتا ہے

میری غزل کا ہر ایک مصرعہ جان غزل
یہی خیال مجھے بار بار دیتا ہے

چھپانا چاہیں بھی تو ہم چھپا نہیں پاتے
آپ کا عکس نگاہوں میں سرکار رہتا ہے

مجھے تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہنے دیتا
کہ میرے ساتھ وہ ہمراز وہ دلدار رہتا ہے

کتنے ہی وعدے وفا ہوتے ہوتے رہ بھی گئے
مگر پھر بھی ہمارے دل کو اعتبار رہتا ہے

Rate it:
Views: 916
15 Jul, 2009