تم مجھے یاد نہ کرنا، تم میری باتیں نہ دَہرانا

Poet: UA By: UA, Lahore

تَم مجھے یادنہ کرنا
تَم میری باتیں نہ دَہرانا

تَم مجھے یاد کرو گے
تو تَم مجھے بھَول جاؤ گے
تَم میری باتیں دَہراؤ گے
تو میری ہر بات بھَول جاؤ گے

تَم خود کو یاد کرنا
تَم اپنی باتیں دَہرانا
جب تَم خود کو یاد کرو گے
تَمہیں میری یاد آئے گی
جب تَم اپنی باتیں یاد کر کے دَہراؤ گے
تَمہیں میری ہر بات یاد آئے گی

تَم مجھے یاد نہ کرنا
تَم میری باتیں نہ دبرانا

Rate it:
Views: 451
22 Oct, 2012
More Love / Romantic Poetry