تم میری خواہش نہیں ہو
Poet: راحیل علی By: راحیل علی, Rawalpindiتم میری خواہش نہیں ہو
خواہش پوری ہو جائے تو طلب نہیں رہتی
تم میری عادت نہیں ہو
عادات بری بھی ہوتی ہے
تم میری ضرورت بھی نہیں ہو
ضرورت پوری ہو جائے تو دوسرے کی تلاش رہتی
تم میری دنیا نہیں ہو
دنیا تو فانی ہے ایک دن ختم ہو جائے گی
تم میری لاحاصل محبت ہو
جس کی طلب ہمیــــــــشہ رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry






