تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے

Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskna), Haripur

تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے
جیسے ویراں ہو ریگزارِ حیات
جیسے خوابوں کے رنگ پھیلے ہوں
جیسے لفظوں سے موت رِستی ہو
جیسے سانسوں کے تار بکھرتے ہوں
جیسے نوحہ کُناں ہو صبح چمن
تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے

Rate it:
Views: 1035
09 Nov, 2010