تم نے دیکھی نہ اب تک گہرائی محبت
Poet: Ahmad Faisal Ayaz By: Ahmad Faisal Ayaz, Hafizabadجھونکے کیوں یہ گرم سے آتے ہیں
شائد خط وہ میرے جلاتے ہیں
نالاں نہیں ہوں ان سے فقط اتنا
بزم غیر میں ہم کو وہ بلاتے ہیں
جب پانی سر سے گزرنے لگے
پھر تنکے بھی دام بڑھاتے ہیں
صرف اپنائی ہے ہم نے روش تیری
کیوں ہم ہی سے کھنچے جاتے ہیں
شب تنہائی میں رات کے پرندے
اکثر سونے پر مجھے اکساتے ہیں
تم نے دیکھی نہ اب تک گہرائی محبت
زخم دل کے ابھی ہم دکھاتے ہیں
روتا ہے حشر محبت پہ ہر اک شاعر
روتے ہیں جو اشعار یہ گاتے ہیں
یاد رہتے ہیں عیاز داغ محبت
دن گزرتے تھے اور گزر جاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






