تم نے محبت نہ کی ہوتی ہم سے

Poet: UA By: UA, Lahore

تم نے محبت نہ کی ہوتی ہم سے
کاش کہ چاہت کی ہوتی ہماری
محبت کی قسمت میں جدائی ہے،
اشک ہیں ، آہیں ہیں۔
جبکہ چاہت کی قسمت میں
وصل ہے ، حصول ہے ،
خوشی ہے
یہی ہوتا آیا ہے اِس راہ میں اکثر
محبت محروم رہ جاتی ہے
چاہت منزلِ مراد پا جاتی ہے
یہی تو فرق ہے محبت اور چاہت میں
پس یہ ہوا ہمارے ساتھ بھی
ہماری محبت ہار گئی
تمہاری چاہت جِیت گئی
ہم اپنی محبت سے محروم رہے
تم نے اپنی چاہت پالی
اِسی لئے تو ہم کہنے پر مجبور ہوئے ہیں
تم نے محبت نہ کی ہوتی ہم سے
کاش کہ چاہت کی ہوتی ہماری

Rate it:
Views: 369
09 May, 2018
More Love / Romantic Poetry