Add Poetry

تم چلے جاؤ یہ دِل خود ہی سنبھل جاۓ گا

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

تم چلے جاؤ یہ دِل خود ہی سنبھل جاۓ گا
ورنہ بچے کی طرح پھر سے مچل جاۓ گا

عمر بھر پھر سے نہیں ہاتھ میں آنے والا
وقت کے ہاتھ سے لمحہ جو پھسل جاۓ گا

وقت بدلا تو چلو بدلا کویٔ بات نہیں
کیا خبر تھی تِرا لہجہ ہی بدل جاۓ گا

دِل تِرا پگھلا نہیں ہم نے مگر سوچا تھا
وقت کے ساتھ یہ پتھر بھی پگھل جاۓ گا

اور تو کچھ بھی نہ بن پاۓ گا مزدوری سے
اِک دو دِن گھر کا مگر چولہا تو جل جاۓ گا

ماں نہ جِس روز رہی زندہ جہاں میں عذراؔ
گھر سے برکت کا خزانہ بھی نکل جا ۓ گا
 

Rate it:
Views: 526
19 Dec, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets