تمنا کی

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

میں نے جب کبھی جینے کی تمنا کی
سچ تو یہ ہے کہ تیری ہی تمنا کی

اجالوں میں دن کے رات خوابوں میں
رہے پاس تُو میرے یہی تمنا کی

بھول کر بھی تُو مجھ سے نہ جدا ہو
خدا سے یہی چھوٹی سی تمنا کی

آنکھوں میں سماؤں کاجل کی طرح
میرے دل نے جو چاہا وہی تمنا کی

میرا ہی تو تھا وہ جب سے تھا ساجد
وقت بے وقت اسکی یونہی تمنا کی

Rate it:
Views: 556
21 Aug, 2009