Add Poetry

تمنائے عشق جگائی آپ نے

Poet: Imtiaz Sharif Imtiaz By: Mian Aziz, Sialkot

تمنائے عشق جگائی آپ نے
دنیائے دل بسائی آپ نے

ہر وقت رہے آپ کا خیال
عجب ہلچل مچائی آپ نے

اندازِ نظر سے ہوئے دیوانے گھائل
جب بھی نگاہ اٹھائی آپ نے

زندگی میں کوئی تمنا نہ رہی
عجب خواہش اپنی لگائی آپ نے

نگاہِ مست پہ حیا کا چشمہ
یہ ادا کہاں سے پائی آپ نے

تخیل حسن میں الجھ گیا یہ دل
جب زلف پریشاں سلجھائی آپ نے

بھری دنیا میں تنہا تھا امتیاز
ایسے میں بخشی راہنمائی آپ نے

Rate it:
Views: 356
26 Apr, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets