تمھاری جستجو

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

تمھاری جستجو میں جو رہے ہیں
یکایک، رفتہ رفتہ کھورہے ہیں

یوں خوابیدہ ہیں وہ خوابیدہ آنکھیں
بہت سے خواب ان میں سو رہے ہیں

کہاں یہ جانتے ہیں سونے والے
کہ ہم پلکوں پہ راتیں ڈھورہے ہیں

جنھیں بنجر ہوئے گزرے زمانے
ہم ان آنکھوں میں سپنے بورہے ہیں

غبارِعشق دُھلتا ہی نہیں ہے
ہم اک مدت سے چہرہ دھورہے ہیں
 

Rate it:
Views: 444
01 Sep, 2013