اجاڑ رت میں ملو کبھی تم
میں تم سے باتیں کرونگا دل کی
سنا کے قصے غموں کے اپنے
دکھا کے سارے سہانے سپنے
تمھاری آنکھوں میں جھانک لونگا
کہ تم وہی ہو
کہ جس کی خاطر لٹا کے خوشیاں
غمِ دہر کو گلے لگایا
تمھاری آنکھیں چھلک پڑی تو
میں جان لونگا
کہ تم وہی ہو
اگر نہیں تو پلٹ کے رستہ
میں چھوڑ دونگا
تمھاری خاطر
بسا کے دل کو تمھارے غم سے
میں خوش رہونگا
تمھاری خاطر