تمھارے آنے کا پیش خیمہ بنا کرےگا
Poet: نوشین فاطمہ By: Nosheen Fatima Abdulhaqq, Multanتمھارے آنے کا پیش خیمہ بنا کرےگا
یہ پھول اکثر اسی بہانے کھلا کرےگا
پھر اس کی ضد میں خدائے معشوق کیا کرےگا
جو اسم اعظم سے عشق کی ابتدا کرےگا
میں سدرتہ المنتہی پہ آ کے رکی ہوئی ہوں
اب آگے جو بھی کرےگا میرا خدا کرےگا
یہ لوگ خود کو ستم رسیدہ سمجھ رہے ہیں
کہا گیا تھا وہ سب کے حق میں دعا کرےگا
شکستہ دل ڈھونڈ پھر محبت کر اس سے نوشی
جفا کا مارا ضرور تجھ سے وفا کرےگا
More Love / Romantic Poetry






