تمھی سے مخاطب ہوں اس گفتگو میں

Poet: عامر ثقلین By: Amir Saqlain , Arifwala

تمھارے لبوں پر ہیں شبنم کے قطرے
مرے دل سے پوچھو کہ کتنے ہیں میٹھے

تری نرم باہنوں کے بستر کی راحت
کو محسوس کرنے سے ہوتی ہے چاہت

تمھی تو چمن میں بہاروں کو لائی
مرے اس جہاں میں ستاروں کو لائی

تمھیں کیسا لگتا ہے پھولوں میں جانا؟
پری بن کہ خوابوں میں آکر ستانا

نگاہوں میں چاہت کا ساغر چھپانا
کبھی مسکرانا یا سرگوشی کرنا

سکوں میں جنوں میں تری جستجو میں
تمھی سے مخاطب ہوں ، اس گفتگو میں

Rate it:
Views: 14
10 Oct, 2025
More Love / Romantic Poetry