Add Poetry

تمھیں اک بات کہنی تھی

Poet: Qamar Alam By: Qamar Alam, Abu Dhabi

تمھیں اک بات کہنی تھی
تمھارے ذہن میں جتنے بھی خدشے ہیں
انھیں تم دفن کر دو کہ
تم ھی میری محبت تھیں
تم ھی میری محبت ہو

کہ میرے دل کی ہر اک رہگزر پر صرف تم ہی ہو
تمہارا ہی تصور ہی مرے خوابوں کی بستی
کہ خوشبو ہے تمہاری ہی مرے شعروں کی مستی میں
کہ میرے ذہن کی ہر اک گلی ہر ایک قریہ پر
تمہارے نام کی تختی لگا رکھی میں نے اور
تمھیں اتنا بتانا تھا
تم ھی میری محبت تھیں
تم ھی میری محبت ہو

Rate it:
Views: 717
25 Oct, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets