تمہارا رستہ دیکھتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreتمہارا رستہ دیکھتے ہیں اس گلی کے موڑ پر
اک بار تم گزرے جہاں سے میرا دامن چھوڑ کر
مایوسیوں کے سفر میں تاریکیاں سہی
ہم تمہیں ڈھونڈیں گے تاریکیوں کو توڑ کر
تم کو منا لے جائیں گے ہم کو یقین ہے
جھوٹے رسم و رواج کی ہر زنجیر توڑ کر
مشکل سہی ممکن تو ہے اے میرے ہمنوا
تم سے روابط جوڑنا لیکن رہیں گے جوڑ کر
عظمٰی اگرچہ منزلیں پانا سہل نہیں
ہم نہیں واپس پلٹتے اپنا رستہ چھوڑ کر
More Love / Romantic Poetry







