تمہارا ساتھ چاہنے کی دعا

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہارا ساتھ چاہنے کی دعا اچھی ہے یا بری
میری چاہت اور میری وفا اچھی ہے یا بری

میری نظر میری فکر میرا سفر میرا ہنر
میرے حسن سخن کی ادا اچھی ہے یا بری

میرا چلن میرا بیان میری ذات میری بات
خوئے من کوئی ان میں بھلا اچھی ہے یا بری

میری مرضی میرا اقرار میری ہاں سے مہرباں
تمہیں اپنے لئے میری رضا اچھی ہے یا بری

زمانے کی نگاہوں میں تو ہر انسان برا ہے
تمہارے واسطے میری ادا اچھی ہے یا بری

جو کل بھی اور آج بھی تمہارا نام لیتی ہے
تمہیں کہو کہ اس کی التجا اچھی ہے یا بری

کسی دن عظمٰی ان سے پوچھ کر بس اتنا بتا دو
میرا دل ان کے رہنے کی جگہ اجھی ہے یا بری

Rate it:
Views: 615
15 Jun, 2009