Add Poetry

تمہاری یاد آئی تو سب ارادے ٹوٹنے لگے

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہاری یاد آئی تو سب ارادے ٹوٹنے لگے
ہم تمہیں بھول جائیں گے وعدے ٹوٹنے لگے

تمہارا نام ساری عمر ہونٹوں پہ نہ لائیں گے
مگر دل کے اِرادے سے اِرادے ٹوٹنے لگے

تمہیں کھو کر بہت آسان ہے جینا یہ سوچا تھا
مگر کہنے سے پہلے ہی ارادے ٹوٹنے لگے

زباں سے جو کئے وعدے نبھا کے وقت وہ سارے
زباں سے ہی یہ وعدے اور ارادے ٹوٹنے لگے

تمہارے ساتھ جو وعدے کئے عظمٰی نبھائینگے
نبھانے کی گھڑی آئی تو وعدے ٹوٹنے لگے

کسی کی بےرَخی پہ سب ارادے ٹوٹنے لگے
کسی کے کیا ہمارے اپنے وعدے ٹوٹنے لگے

Rate it:
Views: 513
24 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets