آج تمہاری یاد میں پھر سے
آنکھیں بھیگ گئی ہیں
اتنا وقت بیت گیا پر
یہ یادیں نہیں جاتی ہیں
مجھے یاد آتے ہیں وہ پل
جو تمہارے ساتھ گزارے تھے
وہ لمحے کتنے حسیں تھے جب
ہم پہروں باتیں کرتے تھے
پر پھر بھی نہ ہم تھکتے تھے
ایک دوسرے کا ہم کتنا خیال رکھتے تھے
میں تو آج بھی ان لمحوں میں زندہ رہتی ہوں
میں تمہاری یادوں کے لمحات میں سے
مصروفیت کے پل بڑی مشکل سے نکال پاتی ہوں
میں تم سے ہاں تم سے بہت پیار کرتی ہوں