Add Poetry

تمہاری یادیں

Poet: Waqas Ashraf By: Waqas , Lahore

تمہاری یادیں ہر پل میرے دل میں رہا کرتی ہیں
میرے بے جاں سے اس دل کو کہا کرتی ہیں
میں تیری ہوں میں تیری ہوں
بہتے ہوئے آبشاروں میں
پھولوں کی مہکتی بہاروں میں
گنگناتے ہوئے کہساروں میں
گلشن کے حسین نطاروں میں
مجھے ہر دم کہا کرتی ہیں
میں تیری ہوں میں تیری ہوں
دنیا کی پر مسرت بھیڑ میں
رانجھے کی پیاری ہیر میں
اک جھلک دکھلایا کرتی ہیں
مجھ کو تڑپایا کرتی ہیں
اور ہر دم کیا کرتی ہیں
میں تیری ہوں میں تیری ہوں
رات کے اس اندھیرے میں
پیار کے سونے بسیرے میں
بےدھڑک دل کو دھڑکایا کرتی ہیں
ٹوٹے ہوئے دل کو امید دلایا کرتی ہیں
اور ہر دم کہا کرتی ہیں
میں تیری ہوں میں تیری ہوں

Rate it:
Views: 531
09 Aug, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets