Add Poetry

تمہارے بنا میں ادھوری یہاں (گیت)

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہارے بِنا میں ادھوری یہاں
میرے بِنا تم ادھورے وہاں
کیوں ختم کرتے نہیں دوریاں
ایسی بھی کیا ہیں مجبوریاں
کیسے کہوں کیسے جیتی ہوں
کیسے میں اشکوں کو پیتی ہوں
دردِ جدائی کی شدت کو میں
لفظوں میں کیسے کرونگی بیاں
تمہارے بِنا میں ادھوری یہاں
میرے بِنا تم ادھورے وہاں
کیوں ختم کرتے نہیں دوریاں
ایسی بھی کیا ہیں یہ مجبوریاں
قسمت کے آگے ہاری ہوں
تم ہو میرے میں تمہاری ہوں
اب لوٹ بھی آؤ جانِ جہاں
ڈھونڈوں کہاں تمہیں مہرباں
تمہارے بِنا میں ادھوری یہاں
میرے بِنا تم ادھورے وہاں
کیوں ختم کرتے نہیں دوریاں
ایسی بھی کیا ہیں یہ مجبوریاں
دردِ جدائی نہ سہہ پاؤں گی
تمہارے بِنا اب نہ رہ پاؤں گی
لے جاؤ مجھکو میرے محرماں
تم ہو جہاں رہوں میں وہاں
تمہارے بِنا میں ادھوری یہاں
میرے بِنا تم ادھورے وہاں
کیوں ختم کرتے نہیں دوریاں
ایسی بھی کیا ہیں یہ مجبوریاں

Rate it:
Views: 674
10 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets