تمہارے دل کو جو چھو گیا
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAتمہاری ڈائری میں لکھا وہ نام کس کا ہے
بڑے ادب سے لکھا وہ سلام کس کا ہے
جو اشعار پڑھ کے جناب مسکرا رہے تھے
کیا پوچھ سکتا ہوں میں، وہ کلام کس کا ہے
تمہاری پرواز تو بلندیوں کو عبور کرتی رہی
تمہارے دل کو جو چھو گیا وہ مقام کس کا ہے
چشم بد دور! بڑے بن ٹھن کے بیٹھے ہو آج
منتظر نگاہوں میں چھپا یہ اہتمام کس کا ہے
ہاتھوں میں اُٹھاتے ہو تو کبھی سینے لگاتے ہو
کچھ بتلا بھی دو پیام رساں کون ہے پیام کس کا ہے
More Love / Romantic Poetry






