تمہارے عشق میں عاشق یوں ہی برباد ہوتے ہیں
Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,Indiaکبھی مجنوں کبھی رانجہ کبھی فرہاد ہوتے ہیں
تمہارے عشق میں عاشق یوں ہی برباد ہوتے ہیں
نئی بستی بساتے ہیں وہاں پر لوگ جا جا کر
تمہارے حسن کے جلوے جہاں آباد ہوتے ہیں
تمہاری یاد کا جادو عجب جادو ہے جان من
کبھی غمگین رہتے ہیں کبھی ہم شاد ہوتے ہیں
تڑپتے ہیں مچلتے ہیں زباں سے کچھ نہیں کہتے
تمہاری قید سے عاشق کہاں آزاد ہوتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






