تمہارے پیار کو قدرت کے ذمے چھوڑ دیتے ہیں

Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, karachi

چلو ہم اپنی سوچوں کو
نیا اک موڑ دیتے ہیں
تمہارے پیار کو قدرت کے
ذمے چھوڑ دیتے ہیں
فلک کے سب ستارے
شفق کی ساری کرنیں
دھنک کے رنگ سارے
جان جانا
صرف تم کو سونپ دیتے ہیں
تمہارے پیار کو قدرت کے
ذمے چھوڑ دیتے ہیں
چلو اک کام کرتے ہیں
ہم اپنی آنکھوں کے سپنے
تمہاری چاہ کے جذبے
اور دل کی ساری دھڑکنیں
تمہارے نام کرتے ہیں
چلو اک کام کر تے ہیں
کہ اب ہم اپنی سو چوں کو
نیا اک موڑ دیتے ہیں
تمہارے پیار کو قدرت کے
ذمے چھوڑ دیتے ہیں

Rate it:
Views: 599
30 Mar, 2010