تمہارے پیار کی بارش میں بھیگنا چاہوں

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

تمہارے پیار کی بارش میں بھیگنا چاہوں
ہر ایک لمحہ تمہیں پاس دیکھنا چاہوں

تمام رات کرو پیار کی حسیں باتیں
تمہارے ساتھ میں اس رات جاگنا چاہوں

یہ پیار مجھکو نہ پاگل کہیں بنا ڈالے
بسا کے دل میں تمہیں میں تو پوجنا چاہوں

خیال و خواب میں اب اور نہ کوئی آئے
میں سوتے جاگتے بس تم کو سوچنا چاہوں

بڑی مرادوں سے یہ چودھویں کی رات آئی
تمہاری بانہوں میں میں آج جھولنا چاہوں

منافقت میں ہیں سب لوگ آج ڈوبے ہوئے
میں سارہ ان سے بہت دور بھاگنا چاہوں

Rate it:
Views: 1885
12 Sep, 2014