Add Poetry

تمہرا غم نہ کبھی ہم سے دیکھا جائے گا

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

تمہارا غم نہ کبھی مجھ سے دیکھا جائے گا
تمہارا رنج کبھی بھی نہ بھول پائے گا

کروں گی تجھ سے ہزاروں ہی دل کی میں باتیں
جو پیار سے مرے ہاتھوں کو تھپتھپائے گا

میں تیری ہوں میں تری ہی رہوں گی یہ طے ہے
یوں کب تلک تو بھلا مجھ کو آزمائے گا

میں تیرے نام پہ مرتی ہوں یہ بتاتی ہوں
تو ایسی بات کبھی کیا مجھے بتائے گا ؟

لے امتحان مرا شوق سے تو جب چاہے
تو عشق میں مجھے سچا ہمیشہ پائے گا

ہے میرے سینے میں عورت کا پیار گہرا سا
زمانہ اس کو کبھی بھی مٹا نہ پائے گا

کہاں ہو اتنا بتا دو اداس ہے سارہ
یہ بارشوں کا سماں مجھکو تو ستائے گا
 

Rate it:
Views: 273
03 Oct, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets