تمہی وہ اک مسیحا ہو

Poet: محمد اطہر طاہر By: محمد اطہر طاہر, Haroonabad

تمہی وہ اک مسیحا ہو
جو میرے دل کی دھڑکن کو
ذرا ترتیب دیتے ہو
میں جب بھی ٹوٹ جاتا ہوں
تو تیرا مرہمی لہجہ
مجھے پھر جوڑ دیتا ہے
تیرا چہرہ تیری صورت
شفاءِ دردِ دل بن کر
میرے رِستے زخموں پر
یوں شبنم گراتی ہے
جیسے روح لوٹ آتی ہے

Rate it:
Views: 327
12 Mar, 2023
More Love / Romantic Poetry