تمہیں اجازت ہے
تم جاؤ مجھ سے دور
اپنی من پسند زندگی طرف
جہاں تمہیں بہت سی خوشیاں ملیں
مجھ سے زیادہ چاہنے والے ملیں
مگر جب بھی تمہیں لگے
ہجوم میں بھی تم اکیلے رہ گئے ہو
زندگی کی دوڑ میں تھک گئے ہو
اور اک کاندھا میسر ہو
تو تم لوٹ آنا
برسوں بعد بھی تم مجھے
ویسا ہی پاؤ گے
جیسا چھوڑ جاؤ گے