تمہیں تم خیالوں میں آنے لگے ہو
Poet: پلک محروم By: PALAK-MAHROOM , indiaتمہیں تم خیالوں میں آنے لگے ہو
مجھے کیوں دیوانہ بنانے لگے ہو
اب لگتا نہیں ہے کہیں بھی دل اپنا
جو تم میری یادوں میں چھانے لگے ہو
آنے لگا ہوں جو اب پاس تیرے
تم مجھی سے دور کیوں جانے لگے ہو
جب اٹھنے لگی ہے نظر تیرے جانب
نگاہوں کو مجھ سے بچانے لگے ہو
کیا ملتا ہے تجھ کو میری بے کسی سے
ہنسا کے مجھے جو رُلانے لگے ہو
انھیں پے فدا ہے یہ دل اے پؔلک اب
جنہیں پا کے تم گنگنانے لگے ہو
More Love / Romantic Poetry






