تمہیں دل سے بھلانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہیں دل سے بھلانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
سب ہی یادیں مٹانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

بڑی چاہت سے جو تم نے میرے دل میں جگایا ہے
وہ ہی جذبہ سلانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

جلا ڈالا ہے ایک پل میں جس نے روح و بدن کو
اس آتش کو بجھانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

بہت نزدیک آ ئے ہیں وہ جو دل میں سمائے ہیں
ان ہی سے دور جانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

محبت کے بنا بھی زندگی اچھی گزرتی ہے
یہی خود کو سمجھانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

پرانے مسئلے اپنے سبھی سلجھا کے بیٹھے ہیں
نئی الجھن سلجھانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

بہت ناراض ہے عظمٰی میرا دل مجھ سے آج کل
میرے دل کو منانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

Rate it:
Views: 1065
11 Jan, 2012