Add Poetry

تمہیں ملنے کو ترستے ہیں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

میری آنکھوں سے گر آنسو برستے ہیں برسنےدو
تمہیں کیا گر یہ ملنے کو ترستے ہیں ترسنے دو

میرے دل سے تم کو بیرکیوں ہے یہ تو بتلا دو
بلا سے میرے دل کے زخم رستے ہیں رسنے دو

علاج زخم دل تم کو ہی کرنا ہے چلے آؤ
ستم کے تیر گر ہم پر برستے ہیں برسنے دو

ہمارے حوصلے دیکھو اسیری میں بھی ہنستے ہیں
بچھاؤ جال تم اپنے جو ہم پھنستے ہیں پھنسنے دو

وفا شیوہ ہمارا ہےوفا ہم کرتے رہتے ہیں
ہمارے حال پر گر لوگ ہنستے ہیں ہنسنے دو

محبت کی عدالت میں ہماری پیشی کیا ہو گی
ہمارے نام کے پرچےگر کٹتے ہیں کٹنے دو

تم کو ہی چاہ ہے فقط تم کوئی چاہیں گے
جو لوگ ہماری محبت سے جلتے ہیں جلنے دو

تیری فرقت نے دیوانہ بنا ڈالا ہے اصغر کو
یہ دن ناگ بن بن کر ڈستے ہیں ڈسنے دو

Rate it:
Views: 843
06 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets