تمہیں کس نے اجازت دی۔۔۔۔۔

Poet: zeest.sun (samina sarfraz) By: zeest.sun (samina sarfraz), u a e

میرے خوابوں میں آتے ہو
تمہیں کس نے اجازت دی

کسک دل میں جگاتے ہو
تمہیں کس نے اجازت دی

چلو خوابوں تلک تو ٹھیک تھا
میرے دل میں ہی آپنہچے

درِدل کھٹکھٹاتے ہو
تمہیں کس نے اجازت دی

نہ جانے بات کیا ہے
نیند ہی آتی نہیں اب تو

میرے نیندیں چراتے ہو
تمہیں کس نے اجازت دی

میرا سُکھ چھین کر تم کو
سکوں سا مل گیا ہوگا

بڑی خوشیاں مناتے ہو
تمہیں کس نے اجازت دی
 

Rate it:
Views: 500
22 Apr, 2014