محبت میں ارادہ بدل جا نا بھی مشکل ہے
تمہیں کھونا بھی مشکل ہے تمہیں پا نا بھی مشکل ہے
اداسی تیرے چہرے کی گوارا بھی نہیں لیکن
تیری خا طر ستارے توڑ کر لانا بھی مشکل ہے
ذرا سی بات پہ آنکھیں بھگو کر بیٹھ جا تے ہو
تمہیں تو اپنے دل کا حال بتا نا بھی مشکل ہے