میں خواب بہت دیکھتا ہوں ایسے خواب جن میں کوئی دکھ کوئی پریشانی نہیں ہوتی جن میں وصل کے رستے ہجر کی وادی سے ہو کر نہیں گزرتے جن میں محبت ہمیشہ ادھ کھلے پھول کی طرح خوبصورت اور بچے کی مسکان کی طرح پاکیزہ ہوتی ہے