تند آندھی میں پروں کا کھولنا اچھا لگا
Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachiند آندھی میں پروں کا کھولنا اچھا لگا
نَشہ پندار میں یوں ڈولنا اچھا لگا
شہر کی پُرشور آوازوں کے جنگل میں تیرا
اِس طرح سرگوشیوں میں بولنا اچھا لگا
اجنبی لہجہ تھا لیکن، کیا رسیلا گیت تھا
دھیمے دھیمے کانوں میں رس گھولنا اچھا لگا
شہرِ خوباں میں تھے اکثر لوگ پتھر دل مگر
پتھروں سے ہم کو ہیرے رولنا اچھا لگا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad