تو اور دل

Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore

تجھے چاہا تھا ہم نے بڑے ارمانوں سے
دیکھنے کی حسرت تھی کئی زمانوں سے

تیری محبت کا ہوں بھکاری میں جان من
دے مجھے محبت اپنے دل کے خزانوں سے

تعرا ہر بہانہ دل کو میرے رلاتا ہے
اب کی بار نہ لوٹانا مجھے بہانوں سے

تیرا پیار بھر لیا ہے ہم نے اپنے دل میں
پوچھ لے بے شک دل کے تہہ خانوں سے

تجھ بن اک پل بھی نہ جی سکیں گے ہم
خوشبو آتی ہے تیری شاکر کے افسانوں سے

Rate it:
Views: 448
14 Mar, 2015