تو اور میں
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburgتو اور میں
ساتھ ساتھ
کبھی رشتہ اٹوٹ
کبھی اجنبیت درمیاں
کبھی ہاتھوں میں ہاتھ
تو کبھی دریا کے
دو کناروں کی مانند
کتنا عجیب ساتھ
کبھی ایک دوسرے کی
پرچھائی بن کر
تو کبھی ایک دوسرے
سے نظریں چرا کر
تو اور میں
ساتھ ساتھ
More Love / Romantic Poetry






