Add Poetry

تو دل اُداس ہو جاتا ہے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

محبت کے پل یاد آئے تو دل اُداس ہو جاتا ہے،
کوئی اپنا غم سنائے تو دل اُداس ہو جاتا ہے،

محفل کی ساری رونقیں بے رنگ سی لگتی ہے
جب تُو نہ نظر آئے تو دل اُداس ہو جاتا ہے،

پیچھے سے آواز دے کے جب تُو بلاتی تھی
اُسی ادا سے کوئی بلائے تو دل اُداس ہو جاتا ہے۔

وہ شجر جس کے سائے میں ہم تم بہٹھا کرتے تھے
وہاں بُلبل گانا گائے تو دل اُداس ہو جاتا ہے،

میں لکھتا تھا جب غزل کوئی تُو کتنے پیار سے پڑھتی تھی
اب قلم جب کچھ لکھوائے تو دل اُداس ہو جاتا ہے،

تُو مجبور بہت تھی میں اچھی طرح جانتا ہوں
مگر دل کو جب سمجھائے تو دل اُداس ہو جاتا ہے،

نہال جدائی محبت میں قیامت کے جیسی ہوتی ہے
ہجر کی آگ جب جلائے تو دل اُداس ہو جاتا ہے،

Rate it:
Views: 646
23 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets