تو دل کے قریب ہے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMاے دوست ہماری دوستی کا رشتہ بھی عجیب ہے
دور ہوتے ہوئے بھی تو دل کے قریب ہے
دنیا میں جس کا کوئی چاہنے والا نہیں
وہ انسان جہاں میں سب سے بڑا غریب ہے
اک تیرے سوا دوسرا کوئی نہیں محبوب میرا
دنیا میں فقط اک تو ہی میرا محبوب ہے
جی تو چاہتا ہے کہ تجھے آن ملوں
مگر کیا کروں میرا بخت ہی میرا رقیب ہے
تیرے پیار کے آگے دنیا کی دولت کیا ہے
تیری محبت کی بدولت اصغر بڑا خوش نصیب ہے
More Love / Romantic Poetry







