Add Poetry

تو غزل بن کر اگر آئے

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSA

تو میری مہندی کو اگر چومے
میں مٹھی کھول دیتی ھوں
میری آنکھوں میں رنگ گھولے
تو پلکیں کھول دیتی ھوں

خشبؤ سے سانسیں مہکا دو
نظر سے مستی چھلکا دو
ھوا بن کے تو اگر آئے
میں کھڑکی کھول دیتی ھوں

نگاھوں میں روشنی بھر دو
ستاروں کی کہکشاں دے دو
تو اگر بادل بن آئے
میں زلفیں کھول دیتی ھوں

الفاظوں کو زباں دے دو
مجھے سارے جہاں دے دو
تو غزل بن کر اگر آئے
میں لبوں کو کھول دیتی ھوں

Rate it:
Views: 1680
15 Nov, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets