تو غزل کی جان من تقدیر ہے

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,India

تو قلم کی پاکیزہ تحریر ہے
خوش نما الفاظ کی زنجیر ہے

میرے دل کش خواب کی تعبیر ہے
تو غزل کی جان من تقدیر ہے

قتل کردے دیکھ لے تو جس طرف
جھلملاتی آنکھ میں شمشیر ہے

چاند ، تارے ، پھول گوہر یہ سبھی
آپ کے ہی حسن کی جاگیر ہے

دل ہوا روشن میرا پڑھ کر نماز
یہ قرآن پاک کی تاثیر ہے

 

Rate it:
Views: 615
10 Feb, 2013