Add Poetry

تو میرے دل کا سکوں زندگ کا حاصل ہے (گیت)

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

رہ وفا میں مری چاہتوں کی منزل ہے
تو میرے دل کا سکوں، زندگی کا حاصل ہے

ترے بدن میں گلابوں سی بھینی خوشبو ہے
تری اداؤں میں اک بانکپن ہے،جادو ہے
نہیں ہے کوئی بھی تجھ سا حسیں یہ جان لیا
نظر میں تیرے ہی جلوے ہیں ، دل میں بس تو ہے

ترے خیال سے آباد دل کی محفل ہے
تو میرے دل کا سکوں، زندگی کا حاصل ہے

تجھے میں چاہوں گا شام و سحر مری جاناں
ترے لیے ہی تو ہے میری شاعری جاناں
ہے وعدہ اور نہ دل میں کوئی سمائے گا
یہ پہلا پیار ہے اور یہ ہی آخری جاناں

ترا ہی نام مری دھڑکنوں میں شامل ہے
تو میرے دل کا سکوں، زندگی کا حاصل ہے

رہ وفا میں مری چاہتوں کی منزل ہے
تو میرے دل کا سکوں، زندگی کا حاصل ہے

Rate it:
Views: 611
29 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets